پینتیس سال تک اسٹیج پر ہنسانے والے فنکار نے فٹ پاتھ پر جان دے دی۔۔۔ لوگوں کے لبوں پر مسکراہٹیں بکھیرنے والے کامیڈین کی المناک موت کی داستانیں لوگوں کے دکھ دور کر کے ان کے لبوں پر ہنسی بکھیرنے کا کام ایک ایسا کام ہے جو کہ بہت مشکل ہے- مگر پاکستان کے اسٹیج ، ڈرامے اور فلم کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ اس پلیٹ فارم نے ایسے ایسے اداکار دریافت کیے جن کی ایک جھلک بھی لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹ بکھیر دیتی تھی- مگر اس حوالے سے بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ دوسروں کو خوش کرنے والے یہ اداکار اندر سے کتنے حساس ہوتے ہیں اور اپنے دکھوں کو چھپا کر دوسروں کی خوشی کا سامان بن جاتے ہیں ایسے ہی کچھ لوگوں کے بارے میں ہم آج آپ کو بتائیں گے- 1: رفیع خاور عرف ننھا الف ننھا سے مقبولیت حاصل کرنے والے ننھا کی معصوم شکل دیکھ کر ہی لوگوں کو ان پر بے ساختہ پیار آجاتا تھا- اس کے بعد ان کی بے ساختہ کامیڈی اور اداکاری نے ان پر شوبز کے ہر پلیٹ فارم کے دروازے کھول دیے اور وہ ڈراموں کے ساتھ ساتھ ہر فلم کا لازمی جز بننے لگے- اس کے علاوہ اسٹیج پر بھی ان کو کام کی کمی نہ تھی اور ان کا نام ہی کسی پروگرام کی کامیابی کی ضمانت تصور کیا جات...
Comments
Post a Comment